omicron

اومیکرو ن معاملات میں اضافہ جاری ،بھارت میں تعداد2135تک پہنچ گئی

سری نگر//کوروناکے یومیہ کیسوںمیں تیزی کے بیچ اومیکرو ن معاملات میں بھی اضافہ جاری ہے ۔بھارت میں بدھ کی دوپہرتک اومیکرون کیسوںکی تعداد2135تک پہنچ گئی تھی ۔مہاراشٹرسب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے ،جہاں ابتک653افرادکواومیکرون میں مبتلاء پایاگیاجبکہ دہلی میں ایسے مریضوںکی تعداد464ہوگئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزارت صحت کے مطابق، بھارت میں اومیکرون قسم کے 2135کیسوں کا پتہ چلا ہے، جن میں سے 828 صحت یاب ہو چکے ہیں۔مہاراشٹر اور دہلی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہیں جہاں بالترتیب 653 اور 464 اومیکرون کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔بدھ کے روز کرناٹک میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیس 149رپورٹ ہوئے ہیںجسکے بعداس ریاست میں اومیکرون متاثرین کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد کیرالہ اور گجرات ہیں۔فی الحال، کیرالہ میں اومیکرون کے181کیس ہیں۔آندھرا پردیش میں بدھ کے روزاومیکرون کے7 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے ریاست میں کیسوں کی کل تعداد 24 ہوگئی۔دیگرمتاثرہ ریاستوںمیں تلنگانہ اورتامل ناڈئو بھی شامل ہیں ۔