انگلینڈ کے سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سیم کرن کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے (22.3 لاکھ ڈالر) 18 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے دوبارہ حاصل کرلیا۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز نیلامی میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز کے انتخاب میں شامل تھے۔سیم کرن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ واپس اس ٹیم میں آگیا، جہاں سے کھیلنا شروع کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سیم کرن نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کرس مورس کا ریکارڈ توڑا تھا، جنہیں راجستھان رائلز نے 2021میں 16کروڑ 50لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ تاہم کرس مورس کو اس وقت 22.5 لاکھ ڈالر میں خریدا گیا تھا، حالیہ مہینوں میں مہنگائی اور عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے بھارتی کرنسی میں کمی واقع ہوئی ہے۔سیم کرن نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے، انہوں نے آخری اوورز میں اپنی مہارت کی بدولت مخالف بلے بازوں کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا تھا۔آل راؤنڈر نے 2019 میں پنجاب کنگز کے ساتھ آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا اور پھر چنئی سپر کنگز میں چلے گئے تھے لیکن کمر کی چوٹ کی وجہ سے وہ 2022 کے ایڈیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔سیم کرن کا اسٹرائک ریٹ تقریباً 150 ہے اور انہیں نیلامی کی فہرست میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین کے ساتھ رکھا گیا تھا۔