GR Beigh Memorial

اننت ناگ کے علاقہ بٹہ کوٹ اور عشمقام میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹہ کوٹ، عشمقام پہلگام میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کووڈ سے بچاو اور اس کی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ بٹہ کوٹ می اس کیمپ کا افتتاح سی ای او پی ڈی اے مسرت ہاشم نے کیا اور عشمقام میں چیرمین منسیپل کمیٹی عشمقام صوفی یاسر عرفات نے کیا۔بٹہ کوٹ میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے یک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔بٹہ کوٹ کیمپ میں 654 لوگ اور عشمقام میں 1588 پہنچے جن کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ جی آر بی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ اور ایڈیٹر ان چیف سی این آئی نیوز بلال بزاز اور بیورو چیف جنوبی کشمیر سی این آئی امان ملک، کیمرہ مین عرفان خان نے تعاون کرنے پر ضلع انتظامیہ،اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر ان چیف، سی این آئی، بلال بزاز، چیئرمین جی آر بیگ ٹرسٹ، اشتیاق بیگ، سینیئر ٹریڈ یونین خالد محمود خان بیرو چیف جنوبی کشمیر امان ملک، کمیرہ مین جنوبی کشمیر عرفان خان سی این آئی،خلاف ورزی سوپرویزر آفیسر غلام حسن ڈار،جونیر اسٹیٹ پی ڈی اے محمد یعقوب ملک میڈیکل افسر اور دیگر افسران موجود تھے۔