سرینگر //جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے متعدد علاقوں میں کمسن بچوں اور بلا لائسن افراد کے ہاتھوں گاڑیاں چلانے کا رجحان عام بن گیا ۔اس دوران بلا لائسن اور بچوں کے ہاتھوں گاڑیاں چلانے پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سٹیزنز فورم ڈورو نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو،قاضی گنڈ ،نی پورہ،میر بازار،ویری ناگ،کوکوناگ،وغیرہ علاقوں میں کمسن بچے سڑکوں پر گاڑیاں چلانتے نظر آرہے ہیں جو بلا لائسن اور غیر تجربہ یافتہ ہونے وجہ سے اکثر اوقات کے دوران حادثات کے موجب بن جاتے ہیں۔لوگوں نے بتایا مزکورہ بچوں کے والدین بھی اس کوتاہی کے زمہ دار ہیں کیوں کہ وہ اپنے معصوم بچوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں دیتے ہیں بچوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں دینا اور بلا لائسن ڈرائیونگ کرنے پر سماج کے زی حس لوگوں نے زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔اس دوران سٹیزنز فورم ڈورو نے کے ترجمان جاوید احمد خان نے بتایا کمسن بچوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں چلانے جہاں قابل تشویش ہے وہی ایک بڑا جرم ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام اور ARTOاننت ناگ سے ا س سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔










