اننت ناگ میں 2مقامی ٹریکر پھسل کر گرنے سے جاں بحق، ایک زخمی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے دو ٹریکٹر پہاڑی سے گر جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس دوران جب جاں بحق 2نوجوانوں کی لاشئیں آبائی گھروں کو پہنچائی گئیں تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ ہالن علاقے میں گذشتہ رات 2مقامی ٹریکر (پہاڑی سیر کرنے والے) پھسل کر گرنے کے نتیجے میںجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار میر ارشدنے جمعہ کو اطلاعات میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات ہالن میں پہاڑی سیر کیلئے نکلے ٹریکروں کے ایک گروپ کے 3افراد پھسل کر ایک پہاڑی دراڑ میں گر گئے۔اطلاعات کے مطابق ان میں سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18سالہ عاقب وانی ولد طارق احمد وانی ساکن ڈولی گام بانہال اور26سالہ محمد عمران خان ولد عبدالسلام خان ساکن ویری ناگ کے طور ہوئی ہے۔جبکہ تیسرا ٹریکر18سالہ مزمل احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن ڈولی گام بانہال تھا جو شدید زخمی ہوگیا ہے اوراس کا ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔نامہ اس دوران واقعے کے حوالے سے خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور ہر سو آہ وفغاں کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔نمائندے نے بتایا جب گائوں میں دونوں کی لاشیں پہنچی تو یہاں صف ماتم بیچھ گئی اور ہر ایک آنکھ نم تھی ۔