اننت ناگ//اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں پردھان منتری کسان ارجا سرکشا ایوام اتتھان مہابھیان (پی ایم۔کے یو ایس یو ایم) یوجنا کے بارے میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس پروگرام کا مقصدکسانوں کو زراعت میں سولر اَنرجی کے فوائد کے بارے میںآگاہ کرنا اور اُنہیں دیر پا طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دینا ہے۔اِس تقریب کا اِفتتاح کمشنرسیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے کیا اوراِس میں ضلع اِنتظامیہ ، جموں و کشمیر َانرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے کے ڈِی اے)، زراعت ، باغبانی سمیت کئی اہم اَفسروں نے شرکت کی۔ ضلع کے کسانوں نے بھی اِس پروگرام میں حصہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ نے میٹنگ کو بتایا کہ پی ایم کسم (پردھان منتری کسان ارجا سرکشا اور ایواما اتتھان مہابھیان) سکیم کا مقصد جموں و کشمیر کے کسانوں کے لئے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ یہ سکیم ماحول دوست ہے کیوں کہ یہ برقی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت کے حصے کو بڑھانے کے ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔غیر جیواشم ایندھن( نان فوسل فیول) کے ذرائع سے 2030 ء تک 40فیصد تک پہنچنے کا اِرادہ قومی سطح پر طے شدہ کنٹری بیوشن ( آئی این ڈِی سی ) ہے۔یہ مہم زراعت میں سولر اَنرجی کے اِستعمال بالخصوص آبپاشی کے مقاصد کو فروغ دیتی ہے۔ یہ سکیم سبسڈی جیسی اِمداد فراہم کرتی ہے۔اِس سے کاشت کاروں کو سولر پمپوں کی تنصیب، توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کو کم اور ان کے آپریشنل اخراجات کو کم کرنا ہے۔پروگرام کے دوران اِستفادہ کنندگان کو اہلیت کے معیار، درخواست کے عمل اور پی ایم۔کسم یوجنا کے فوائد کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔دورانِ پروگرام اُٹھائے گئے سوالات کا تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔










