کرائم برانچ کشمیر نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
سرینگر / سی این آئی // کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے اننت ناگ میں ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی میں 3.09کروڑ کے لون فراڈ میں ملوث ہونے پر 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے جنرل منیجر، اننت ناگ سنٹرل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی شکایت کے بعد ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں ہتھی گام ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق پولیس نے کہا کہ شکایت کے مطابق ایم پی سی ایس ہتھی گام اننت ناگ کے 127 اراکین کو سال 2014 میں 3.09کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے تھے۔ جبکہ 2.50کروڑ کی وصولی ہوئی اور مذکورہ سوسائٹی کے 39 اراکین کے ساتھ 1.21کروڑ باقی ہیں۔ تاہم، مبینہ نادہندگان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے بقایاجات براہ راست سوسائٹی کے ساتھ ادا کیے ہیں، ثبوت کے طور پر رسیدیں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا گیا اور انکشاف کیا گیا کہ بینک حکام نے MPCS ممبران کے ساتھ ملی بھگت سے غیر موجود افراد کے ناموں پر فرضی قرض کے مقدمات پر کارروائی کی اور ناجائز فنڈس ذاتی فائدے کیلئے ہڑپ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جن ملزمین کو ابتدائی طور پر ملوث پایا گیا ان میں ریاض احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ ہتھی گام اننت ناگ (اکاؤنٹنٹ)، محمد شفیع بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ ہتھی گام اننت ناگ، غلام رسول بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ اننت ناگ، غلام قادر بٹ ولد مختار بٹ ساکنہ ہتھی گام اننت ناگ، حسینہ بانو ولد محمد شفیع بھٹ ولد ہتھی گام ، اننت ناگ اور محمد یوسف بٹ ولد عبدالرزاق بٹ ساکنہ یتھی گام اننت ناگ کے بطو رہوئی ہے ۔ انہو نے کہا کہ اس کے مطابق پولیس اسٹیشن اکنامک آفنسز ونگ، (کرائم برانچ کشمیر) میں بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔










