اننت ناگ میں مائیکرو مبصرین کیلئے تربیتی سیشن منعقد ہوا

اننت ناگ//اسمبلی انتخابات 2024 کے ایک حصے کے طور پر آج کانفرنس ہال ڈاک بنگلہ کھنہ بل اننت ناگ میں بینک ملازمین پر مشتمل مائیکرو مبصرین کیلئے ایک روزہ انتخابی تربیتی پروگرام منعقد ہوا ۔ ضلع انتخابی افسر ( ڈی ای او ) اننت ناگ ڈاکٹر سید فخرالدین حامد نے تقریب کی صدارت کی ۔ ڈی ای او نے مائیکرو مبصرین کو ہدایت دی کہ وہ خلاف ورزیوں کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابی عمل آزادانہ اور منصفانہ ہو ۔ تربیتی سیشنز کا بنیادی مقصد مائیکرو مبصرین کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا تھا تا کہ انتخابی عمل کی دیانتداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ شرکاء نے اپنے کردار اور ذمہ داریوں بشمول ووٹنگ کے طریقہ کار کی نگرانی ، پولنگ سٹیشنوں کا مشاہدہ اور کسی بھی بے ضابطگی کی اطلاع دینا کے بارے میں جامع ہدایات حاصل کیں ۔ تربیتی سیشن کے دوران ماسٹر ٹرینرز نے انتخابی عمل میں مائیکرو مبصرین کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں اپنے نظریاتی علم ، عملی مہارتوں کا اشتراک کیا ۔ ڈی ای او نے کہا کہ تربیتی پروگرام پولنگ عملے کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے قبل انتخابات ، انتخابات کے دن اور انتخابات کے بعد کے مراحل کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے اہم ہیں ۔ تربیتی پروگرام کے دوران 348 شرکاء نے تربیتی سیشن میں شرکت کی ۔