اننت ناگ میں لشکر ضلع کمانڈرسمیت 3مقامی جنگجوجاں بحق

اننت ناگ//جنوبی ضلع اننت ناگ کے کاوری گام رانی پورہ میں سنیچر کودن دہاڑے ہوئی خونین معرکہ آرائی کے دوران لشکر ضلع کمانڈرسمیت 3مقامی جنگجومارے گئے ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سرنڈرکی پیشکش ٹھکرانے کے بعدہوئی ابتدائی گولی باری کے تبادلے میں 2جنگجومارے گئے اوراسکے بعدایک اورجنگجو کوہلاک کیا گیا جبکہ اس علاقہ میں آپریشن جاری ہے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ مارے گئے تینوں جنگجومقامی ہیں،اورتینوں کاتعلق لشکر طیبہ سے تھا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فوج کی19آرآر اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے اننت ناگ کے کاواری گام رانی پورہ علاقے میںسنیچر کو دوپہر کے وقت محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجووں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اورپھریہاں طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی،اورفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا ،جسکے بعدسیکورٹی فورسزنے اُن کیخلاف فیصلہ کن کاروائی عمل میں لائی اور2 جنگجو مارے گئے جن کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ وقت تک گولی باری کاسلسلہ رک جانے کے بعدیہاں محصور جنگجوئوںنے پھرفائرنگ شروع کردی ،جسکے بعدہوئی جھڑپ میں ایک اورجنگجوماراگیا ،اوراس طرح سے کاواری گام رانی پورہ اننت ناگ میں ابتک جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے جبکہ مہلوک جنگجوئوں کی نعشوں اورکچھ اسلحہ وگولی بارودکوبھی جائے جھڑپ سے برآمد کیاگیا ۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کاواری گام رانی پورہ میںجاری جھڑپ کے دوران مارے گئے تین جنگجوئوں میں لشکر طیبہ کاضلع کمانڈرعارف احمدحجام ساکنہ سدورہ شوپیان بھی شامل ہے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ مارے گئے تینوں جنگجومقامی ہیں،اورتینوں کاتعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ مہلوک جنگجوئوںکی نعشوں اورجائے جھڑپ سے برآمد ہتھیار کویہاں سے نزدیکی کیمپ منتقل کیاگیا جہاں لازمی کارروائی جاری ہے ۔پولیس ترجمان نے مزیدکہاکہ ابھی علاقے کومحاصرے میں رکھاگیا ہے اورآپریشن جاری ہے ،کیونکہ یہاں مزید جنگجوئوں کے چھپے ہونے کااندیشہ ہے ۔پولیس ذرائع نے مزیدکہاکہ ابھی علاقے کومحاصرے میں رکھاگیا ہے اورآپریشن جاری ہے ،کیونکہ یہاں مزید جنگجوئوں کے چھپے ہونے کااندیشہ ہے ۔