لولاب بائی پاس کپواڑہ پر حادثہ ، ایس پی او ازجاں ، تین زخمی
سرینگر / سی این آئی // اننت ناگ کے مٹن علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک معمر وکیل جاں بحق ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ کے پائی بگ مٹن علاقے میں سڑک کا ایک حادثہ پیش آیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کے پی روڈ پر دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی روڈ پر گیس سے بھرے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03G-1304اور فورڈ فیگو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK17-0706کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 60سالہ ایڈوکیٹ مشتاق احمد صوفی ولد عبدالمجید صوفی ساکنہ عشاجی پورہ اننت ناگ شدید طو رپر زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر کپواڑہ کے لولاب بائی پاس روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔مہلوک شہری کی شناخت غلام محمد ساکنہ شیری کے بطورہوئی مبینہ طور پر جموں و کشمیر پولیس میں بطور ایس پی او خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت شیری میں تعینات ہے۔حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔تین دیگر زخمیوں کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔










