dooran

اننت ناگ میں سڑکوں کی خستہ حالی

رواں موسم گرما میں سڑکوں کی مرمت اور میکڈم بچھانے کا عوام کا مطالبہ

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں درجنوں لنک روڑ اور دیگر چھوٹی بڑی سڑکیں خستہ ہوچکی ہے تاہم رواں برس کے آٹھ ماہ گزرنے جانے کے باوجود ان سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔وادی میں موسم گرما مئی کے مہینے سے ہی شروع ہوتا ہے جو سڑکوں پر میکڈمائزیشن کیلئے بہتر موسم ہوتا ہے لیکن لوگوں نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس موسم میں سڑکوں کی مرمت اور میکڈم بچھانے کا کام شروع نہیں کیا جائے گا تو پھر کب ہوگا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں درجنوں سڑکوں کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ لوگوں کے مطابق ضلع بھر کی درجنوں چھوٹی بڑی سڑکیں اور لنک روڑس سے میکڈم اْکھڑ گیا ہے اور مئی کے مہینے سے ہی موسم گرما شروع ہوجاتا ہے جس موسم میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام شروع ہوتا ہے لیکن ضلع میں ابھی تک میکڈمائزیشن کیلئے کوئی اقدام نہیں اْٹھایا گیا ہے۔ ادھر وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ہی سڑکوں پر تار کول بچھانے کا کام شروع کیا جانا چاہئے کیوں کہ اس وقت جو میکڈم سڑکوں پر بچھایا جاتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے اور اگر موسم سرماء￿ میں یہ کام انجام دیا جائے تو کچھ ہی دنوں بعد میکڈم واپس اْکھڑ جاتا ہے۔ لوگوںنے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کی درجنوں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام فوری طور پر شروع کیا جانا چاہئے۔