خاتون سرپنچ6500 رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کیا
سری نگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں انٹی کرپشن بیروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک سرپنچ کو گرفتار کر لیا ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ سرپنچ کھلچوہر، ضلع اننت ناگ حفیظ بیگم ولدزوجہ غلام قادر کمار ساکن کلچوہار، بلاک شانگس، اننت ناگ نے بی ڈی او شانگس کے دفتر کے ذریعے منریگا، 14ایف سی اور ایس بی ایم کے تحت انجام پانے والے کاموں سے متعلق کام کی فائلوں کو منظور کرنے کے لیے 6500روپے کا مطالبہ کیا ہے۔فوری شکایت موصول ہونے پر بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کے U/S 7کے تحت جرم ثابت ہوا۔ نتیجتاً،میں ایک ایف آئی آر3/2022/S ACB اننت ناگ میں درج کیا گیا۔اس کے بعد ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹریپ ٹیم نے خاتون سرپنچ کو پکڑ لیا۔ حفیظ بیگم زوجہ غلام قادر کمار، ساکن کلچوہر، بلاک شانگس، اننت ناگ شکایت کنندہ سے 6500کی رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے اور قبول کرتے ہوئے۔ اسے اے سی بی ٹیم نے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔










