اننت ناگ میں آبی ذخائر تباہی کے تباہی کے دہانے پر

اننت ناگ میں آبی ذخائر تباہی کے تباہی کے دہانے پر

محکمہ اری گیشن کی غفلت شعاری کا نتیجہ ، مقامی لوگ برہم

سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ میں محکمہ اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کی غفلت شعاری کے نتیجے میں ضلع کے کئی نالوں کی حالت بگڑ گئی ہیں اور نالوں میں جگہ جگہ گندی و غلاظت پڑی ہوئی ہے جس کے باعث نالوں کا پانی آلود بن چکا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں سدیوں پْرانے نالے جو کہ ایک زمانے میں اس قدر صاف و شفاف تھے کہ لوگ ان کنالوں اور نالوں کا پانی کھانے پینے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ کیوں کہ اْس وقت ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کی دیکھ ریکھ کیلئے کوئی بھی سرکاری محکمہ موجود نہیں تھا تاہم جب سے محکمہ اری گیشن و فلڈ کنٹرول وجود میں آیا ہے تب سے یہ قدیم کنال کی حالت بگڑ گئی اور قدرتی نالوں کا پانی آلود ہ بن گیا ہے۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں قائم نالہ ہانجی دانتر اور دیگر درجنوں آبی کنال اور نالوں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نالوں میں جگہ جگہ گندگی و غلاظت کے ڈھیر دکھائے دے رہے ہیں جس کی وجہ ان نالوں اور کنالوں کا پانی آلودہ ہوچکا ہے۔اور ناقابل استعمال ہے۔ ادھر مقامی لوگوں نے محکمہ اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے خلاف سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ محکمہ کے ملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے پچھلے سال ہانجی دانتر میں کھیتوں میں کھڑی فصل تباہ و برباد ہو گئے کیونکہ مذکورہ محکمہ کے ملازمین نے نالہ برنگی رہہو منگہال کے مقام پر ہانجی دانتر کنال کے پانی کو دوسری طرف وقت پر نہیں موڑا اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں کنال کھیتوں میں دھان کی فصل تباہ ہوگئی۔