Artificial-Intelligence

انسانی ذہن پر اے آئی کا غلبہ:انفرادی سوچ ختم ہونے کا خطرہ

نیویارک/یو این آئی//سائنسدانوں اور ماہرین نفسیات کی ایک تازہ ترین تحقیق نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ تحقیق کے مطابق لارج لینگوئج ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی انسانوں کی اس بنیادی انفرادیت کو ختم کر رہے ہیں جو ہمیں دیگر جانداروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اب انسانوں کے مسائل حل کرنے کا انداز اور ان کے خیالات بتدریج ایک جیسے ہوتے جارہے ہیں۔انسانوں کو دیگر جانداروں سے جو چیز منفرد بناتی ہے ، وہ ہمارے سوچنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے ۔مگر لارج لینگوئج ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی انسانوں کی اس انفرادیت کے خاتمے کا باعث بن سکتے ہیں اور انسانوں کو یکساں انداز سے سوچنے اور رابطہ پر مجبور کر سکتے ہیں۔یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔سائنسدانوں اور ماہرین نفسیات کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد گنتی کے چند آرٹیفیشل انٹلیجنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال کر رہے ہیں اور وہ ہمارے ذہنوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اے آئی ٹولز کے استعمال سے انسان منفرد یا انفرادی انداز سے سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں اور حیران کن طور پر لوگوں میں ایک جیسی ذہنیت یا خیالات عام ہوتے جا رہے ہیں۔