dooran

انتظامی چلینجوں کے بیچ حکام نے جولائی میں سجائے عوامی دربار

پیر پنچال کے آر بار 2فائنانشل کمشنروںاور6پرنسپل سیکریٹریوںنے کی شرکت

سرینگر//اعلیٰ انتظامی افسراں، فائنانشل کمشنروں،پرنسپل سیکریٹریوں اور انتظامی سیکریٹریوں نے جولائی میں ٹنل کے آر پار اضلاع میں عوامی دربار سجائے جس کے دوران عوامی مشکلات اور مسائل سے وہ آگاہ ہوئے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ان عوامی درباروں میں2ایڈیشنل چیف سیکریٹریوں کے علاوہ6پرنسپل سیکریٹریوں کے علاوہ 20انتظامی سیکریٹریوں نے شرکت کی۔عوامی درباروں کا انعقاد3جولائی سے شروع ہوا اور24جولائی تک جاری رہا۔3جولائی کومحکمہ جل شکتی کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) شالین کابر نے سرینگر ،محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکریٹری سنتوش ڈی وادھیانے کھٹوعہ، محکمہ عمومی انتظامی کے سیکریٹری راجیو ورما نے گاندربل،،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے شوپیاں جبکہ محکمہ ماحولیات و جنگلات کے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) دھیرج گپتا نے4جولائی کو اننت ناگ،محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری چندراکر بھارتی نے ادھمپور،محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت نے ریاسی،محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکریٹری سریش کمار گپتانے4 کپوارہ اور محکمہ زرعی پیدوار کے پرنسپل سیکریٹری شلیندر کمارنے5جولائی کو بڈگام،محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری ایچ راجیش پرسادنے جموں،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمارنے سامبا،محکمہ مکانات و شہری ترقی کے کمشنر سیکریٹری مندیپ کور نے رام بن، محکمہ سماجی بہبود کی کمشنر سیکریٹری شیتل نندا نے کولگام، محکمہ صنعت و حرفت کے کمشنر سیکریٹری وکرم جیت سنگھ نے بانڈی پورہ میں اسی روزعوامی دربار سجائے۔ سرکاری آرڈر کے مطابق محکمہ خاطر و تواضع کے کمشنر سیکریٹری ریشمی سنگھ نے8جولائی کو جموں،محکمہ کھیل کود کے سیکریٹری سرمد حفیظ10نے جولائی کو بڈگام جبکہ محکمہ محنت و روزگار کے انتظامی سیکریٹری کمار راجیو رنجن نے15جولائی کو ادھمپور،محکمہ خوراک،شہری رسدات ،عوامی تقسیم کاری و امور صارفین کے انتظامی سیکریٹری زبیر احمد اسی روزپلوامہ،محکمہ قبائلی امور کے انتظامی سیکریٹری پرسنا رامسوامی نے16جولائی کو کشتواڑ،محکمہ کاپرائٹو کی انتظامی سیکریٹری بابیلا رکول نے اسی روز راجوری اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ18 جولائی کو بانڈی پورہ میں لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہوئے۔ آرڈر کے مطابق ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری نیرج کمار19جولائی کو ڈوڈہ،،محکمہ انفارمیشن کی انتظامی سیکریٹری ریحانہ بتول اسی روز اننت ناگ،محکمہ سیاحت کی کمشنر سیکریٹری یشا مدو گل نے22جولائی کوبارہمولہ،محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے انتظامی سیکریٹری محمد اعجاز اسد ن نے اسی روز پونچھ، محکمہ اے آر آئی و ٹرینگس کی انتظامی سیکریٹری شبنم کاملی نے گاندربل، محکمہ باغات و پھولبانی کے انتظامی سیکریٹری شیخ فیاض احمد نے24جولائی کوشوپیاں اور انتظامی سیکریٹری انیل کول نے اسی روز کپوارہ میں عوامی دربار سجا کر لوگوں کی شکایتوں کا ازالہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان عوامی درباروں کی معلومات پیشگی میں عوام تک پہنچائے اور اس سلسلے میں پیشگی میں ہی تشہیر کی جائے۔