انتظامیہ کونسل نے جموں ہوائی اڈے پرنیا ٹرمنل قائم کرنے کومنظوری دی

انتظامیہ کونسل نے جموں ہوائی اڈے پرنیا ٹرمنل قائم کرنے کومنظوری دی

سری نگر// اِنتظامیہ کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںایک اہم فیصلے کے تحت جموں کے گائوں رکھ رائے پور میں 974 کنال 2 مرلہ کی سرکاری اراضی کی منتقلی کی جموں ہوائی اڈے پر نئے ٹرمنل کے قیام کے لئے ائیر پورٹ اتھارٹی آف اِنڈیا ( اے اے آئی ) کے حق میں منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔نئے ٹرمنل کا قیام جموں ائیر پورٹ کی فضائی ٹریفک کو سنبھالنے کی صلاحیت میں نمایاں اِضافہ کرے گا جس سے سیاحت ، معیشت کور فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔یہ فیصلہ ہندوستانی ہوا بازی شعبے کی ترقی کو نمایاں انداز میں فروغ دینے کے لئے حکومت کی پالیسی کے مطابق ہے۔حکومت کا مقصد مختلف ہوا بازی کے سب سیکٹروں کی ہم آہنگ ترقی کے لئے ماحولیاتی نظام بشمول ائیر لائنز ، ائیر پورٹس ، کار گو ، مینٹیننس ریپیر اور اوور ہال سروسز ( ایم آر او ) ، جنرل ایو ایشن ، ایرو ا سپیس مینو فیکچرنگ اور ہنر کی ترقی فراہم کرنا ہے ۔