Bhatnagar

انتظامیہ نے جموں و کشمیر کو مجموعی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں

گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد نے کشمیر کا رخ کرکے خوب لطف لیا / آر آر بٹھانگر

سرینگر // انتظامیہ نے جموں و کشمیر کو مجموعی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد نے کشمیر کا رخ کیا جبکہ بھرتی عمل میں شفافیت لانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کی کوششیں جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر مارچ پاسٹ پر سلامی لینے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھٹنا گر نے لیفٹنٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ کے ذریعہ کئے گئے کاموں اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی۔آر آر بٹھناگر نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور ترقی کے لحاظ سے ایک نئی صبح دیکھ رہا ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اسکیموں کے تحت کسانوں کی مدد کی جارہی ہے۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر نے کہا کہ انتظامیہ نے جموں و کشمیر کو مجموعی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا ’’سال 2022 میں 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا،سال 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 2.11 کروڑ ہو گئی جبکہ 31ہزار سے زیادہ آسامیاں پی ایس سی اور ایس ایس بی بھرتی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہیں‘‘۔ مشیر نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے پر نیم فوجی اور پولیس فورس کا بھی شکریہ ادا کیا۔