امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر،فوج نے کی کورٹ آف انکوائری مکمل

امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر،فوج نے کی کورٹ آف انکوائری مکمل

ایک کیپٹن کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع:فوج

سری نگر / /فوج نے پیر کے روز کہا کہمشی پورہ میں ہونے والے انکاؤنٹر کے دوران آرمڈ فورس سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کی خلاف ورزی کرنے پرراشٹریہ رائفلز آرمی کے ایک کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پی آر او (دفاع) سری نگر نے ایک بیان میں کہاکہ فوج نے جولائی2020 میںامشی پورہ شوپیان میں ہوئے انکائونٹرکے حولے سے ایک کیپٹن کے خلاف جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی جب کورٹ آف انکوائری اور ثبوت کے خلاصے نے تادیبی کارروائی کی ضرورت کا اشارہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج اخلاقی کارروائیوں کے لئے پرعزم ہے۔ کیس کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کو اس انداز میں شیئر کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق عمل کو متاثر نہ کیا جائے۔کیپٹن بھوپندر سنگھ کے خلاف کارروائی جاری ہے جو اس وقت آپریشن پارٹی کی سربراہی کر رہے تھے جس میں چناب وادی کے3 نوجوانوں کو ایک تصادم میں مارا گیا تھا۔18جولائی کو فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شوپیاں کے امشی پورہ میں ایک آپریشن میں3 جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم، اسی دن، جموں و کشمیر پولیس نے خود کو انکاؤنٹر سے الگ کر لیا اور ایک بیان میں کہا کہ آپریشن کیلئے ان پٹ آرمی سے آیا تھا۔ایک ماہ بعد، سوشل میڈیا پر ’مہلوکین ‘ کی تصاویر آنے کے بعد، تینوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ مزدور تھے اور سب سے چھوٹے محمد ابرار کی عمر 16 سال تھی۔18 اگست کو، ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، فوج نے ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیرپولیس کے زیراہتمام راجوری سے ڈی این اے کے نمونے اکٹھے کئے گئے ہیں اور 18 جولائی2020 کو مارے گئے مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ ملاپ کے لئے بھیجے گئے ۔یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ 18 جولائی2020 کو شوپیاں میں ایک تصادم میں مارے جانے والے تین نوجوان راجوری کے لاپتہ مزدور تھے، جیسا کہ ان کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا، فوج نے کہا تھا کہ اس کی تحقیقات میں ’پہلی نظر‘سے پتہ چلا ہے کہ اس کے فوجیوں نے آرمڈ فورس سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات سے تجاوز کیا اور ’جوابدہ‘ لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔فوج نے انکاؤنٹر کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا تھا جب تینوں خاندان یہ کہتے ہوئے آگے آئے تھے کہ نوجوان آپس میں چچازاد تھے – ان میں سے ایک مبینہ طور پر 16 سال کا تھا – جو کام کے لئے کشمیر گیا تھا اور 17 جولائی2020 کی رات سے رابطے میں نہیں تھا۔فوج نے کہاکہ کورٹ آف انکوائری مکمل ہونے کے بعد قابل تادیبی اتھارٹی نے ان لوگوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جو بنیادی طور پر جوابدہ پائے گئے۔جموں و کشمیر پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے کیپٹن سنگھ سمیت تین لوگوں کے خلاف شوپیاں ضلع کے اونچی علاقوں میں’فرضی انکاؤنٹر‘کرنے اور تین افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ کیپٹن سنگھ نے انکاؤنٹر کے دوران ہونے والی بازیابی کے بارے میں اپنے اعلیٰ افسران اور پولیس کو غلط معلومات فراہم کی تھیں۔