dp pandey and vijay kumar

امسال 128مقامی نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کر لی / وجے کمار

حملوں کیلئے مقامی جنگجوئوں کی جانب سے انکار کے بعد غیر ملکی جنگجو کمین گاہوںسے باہر آ رہے ہیں / ڈی پی پانڈے

سرینگر//گزشتہ 30سالوں میں پہلی بار جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد 200سے کم چلی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر میں صرف 86مقامی جنگجو سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال 128مقامی نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے جن میں 73کو ہلاک کیا گیا اور صرف 39ابھی سرگرم ہے ،ا دھر فوج کے 15کارپس کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ جموں کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت کے رجحان میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی جنگجو کی جانب سے آپریشنوں کو انجام دینے سے انکار کے بعد غیر ملکی جنگجو کمین گاہوں سے باہر آ رہے ہیں ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق کولگام اور اننت ناگ میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں چھ جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد دو سیکٹر آر آر ہیڈ کواٹرس قاضی گنڈ میں فوج اور پولیس کی ایک مشتر کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ 30برس میں پہلے بار وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد 200سے کم درج کی گئی ہے جبکہ مقامی جنگجوئوں کی تعداد فی الوقت صرف 86ہے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق گزشتہ رات کولگام اور اننت ناگ میں دو مسلح تصادم آرائیوں کے دوران 6جنگجوئوں کو مارا گیا جن میں دو غیر ملکی جنگجو تھے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ اس موقعہ پر سرینگر میںمقیم فوج کے 15کور کے جنرل آفیسر کمانڈگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقامی جنگجو جو اس وقت سرگرم ہے وہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے سے انکار کرتے ہیں جس کے بعد کمین گاہوں میں چھپے بیٹھے غیر ملکی جنگجوئوں حملہ انجام دینے کیلئے باہر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جونہی غیر ملکی جنگجوئوں ان کمین گاہوں جہاں وہ چھپے بیٹھے ہیں سے باہر آئیں گے تو ان کو ہلاک کر دیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مختلف جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں 11جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز مسلح جھڑپوں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عسکریت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں میں پہلی مرتبہ جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد 200سے کم درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ امسال 128مقامی نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کر لی جن میں سے 73مختلف مسلح تصادم آرائیوں میں مارے گئے ،17کو گرفتا ر کر لیا گیا جبکہ 39ابھی بھی سرگرم ہے ۔