واشنگٹن/یو این آئی// امریکی صدرٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے عید کو سماجی یکجہتی اور مذہبی آزادی کا عکاس قرار دیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا، “خاتونِ اول اور میں عید الفطر منانے والے تمام امریکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔










