امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا ولادیمیر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا ولادیمیر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ

سینئر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد ’روس میں کوئی‘ شخص صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کردے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ کے میزبان سین ہینیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ ’یہ کس طرح ختم ہوگا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکالنا ہوگا‘۔بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ میں اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں‘۔سینٹیر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ روس میں ایک بروٹس ہے؟سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں ’کرنل اسٹافنبرگ‘ جیسے کامیاب جرنل بھی موجود تھے۔