امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز، دو مقدمات میں ڈیجٹل دور میں آزادائ تقریر کے حقوق دریافت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان مقدمات میں فلوریڈا اور ٹیکساس میں ریپبلیکن حمایت یافتہ قوانین کی قانونی حیثیت کے تعین کا معاملہ پیش نظر ہے۔ یہ قوانین کمپنیوں کے ایسے مواد کو روکنے کی، جو قابل اعتراض سمجھا جاتا ہو، میڈیا پلیٹ فارمز کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔ ججوں کے سامنے دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ آیا 2021 کے یہ ریاستی قوانین، جو بڑے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مواد کو اعتدال میں رکھنے کے طریقوں کو باضابطہ بناتے ہیں، امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے ذریعے کمپنیوں کو آزادی تقریر کا جو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، اس کی خلاف ورزی تو نہیں کرتے۔واشنگٹن ڈی سی میں سماعت کے دوران فیس بک، ٹِک ٹاک، ایکس، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اپنے صارفین کے پوسٹ کردہ مواد کو کنٹرول کرنے کے ضابطوں سے متعلق ریاستی قوانین کا امریکی سپریم کورٹ جائزہ لے رہا ہےزیریں عدالتیں اس مسئلے پر منقسم تھیں۔ انہوں نے فلوریڈا کے قانون کی اہم دفعات کو بلاک کر دیا جب کہ ٹیکساس میں اس قانون کو برقرار رکھا۔قدامت پسند چیف جسٹس جان رابرٹس نے فلوریڈا کی وکالت کرنے والے ایک وکیل سے پہلی ترمیم کے حوالے سے تشویش کے بارے میں پوچھا کہ ریاست کی جانب سے اسے باضابطہ بنانے میں کیا قباحت ہے جسے ہم ماڈرن پبلک اسکوائر یا ایسی چیز کہتے ہیں جسے عام لوگ استعمال کرتے ہیں۔










