امریکہ میں 1.29 کروڑ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر

امریکہ میں 1.29 کروڑ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا کی وبا کی شروعات سے اب تک 1.29 کروڑ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر ہو چککے ہیں۔ یہ اطلاع امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی کئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں میں تقریباً 116000 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے اب تک ملک میں تقریباً 79 لاکھ بچے کورونا پازیٹیو ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تقریباً 19 فیصد بچے کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 33 ہزار سے زائد بچے کورونا پازیٹو ہوئے۔اے اے پی نے کہا کہ بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ نئی شکلوں سے وابستہ ممکنہ اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے عمر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اے اے پی نے کہا، “ہمیں وبائی مرض کے بچوں کی صحت پر پڑنے والے فوری اثرات سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔‘‘