23-01-2021/=روس ، چین اور ایران کے معاملات پر اپنے یورپی اتحادیوں سے بات چیت کی ہے،مشیرقومی سلامتی
واشنگٹن(۔ 23 جنوری2021ء) امریکا میں نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایران کے معاملے میں عالمی سطح پر رابطے شروع کر دیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر سولیوان نے بتایا کہ انہوں نے روس ، چین اور ایران کے معاملات پر اپنے یورپی اتحادیوں سے بات چیت کی ہے۔
امریکی حکومت کی ترجمان ایملی ہون نے ایک بیان میں کہا کہ سولیوان نے فرانس، جرمنی، برطانیہ اور جاپان کے عہدیداروں سے متعدد مسائل پر بات چیت کی۔یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ایران، روس، شمالی کوریا اور کرونا وائرس سے متعلق امور کے بارے میں ابتدائی بات چیت کی گئی۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے نیٹو اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔










