جموں کشمیر میں امن و قانون کی بہتر صورتحال میں این آئی کا اہم رول ۔ وزیر داخلہ
سرینگر / /مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ورچول موڈ کے ذریعے جموں میں ایک نئے این آئی اے دفتر کا افتتاح کیا ۔اس موقعے پر انہوںنے بتایا کہ یہ دفتر جموں کشمیر میں تخریبی سرگرمیوں اور اعلیحدگی پسند معاملات سے نمٹنے میں اہم رول اداکرے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر کا سدہ میں تعمیر کیا گیا ہے جس کا افتتاح جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلی سے ورچول موڈ کے ذریعے کیا ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کو جموں شہر کے مضافات میں سدہ میں اپنا دفتر ملا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی سے عملی طور پر اس کا آغاز کیا ۔دفتر کے افتتاح کے بعد شاہ نے ورچول موڈ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر میں دہشت گردی اور اعلیحدگی پسندی سے نمٹنے میںیہ دفتر اہم رول اداکرے گا۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر کے حالات کافی بہتر ہے اور آج امن و قانون کی کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ یوٹی میں این آئی اے نے اہم روال نبھایا ہے اور امن و سلامتی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے این آئی اے کا یہ دفتر مزید بہتر کارکردگی کرے گا۔ انہوںنے بتایا کہ یہ دفتر نہ صرف جموں کشمیر بلکہ اس سے ملحقہ ریاستوں میںبھی اپنی کارروائی انجام دے سکتا ہے ۔










