’امبیڈکر کلچرل سنٹر‘ کا سنگ بنیاد بی جے پی کا ڈرامہ: مایاوتی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اسمارک ایند کلچرل سنٹرل کے سنگ بنیاد کو برسر اقتدار بی جے پی حکومت کی ناٹک بازی قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ دلتوں اور پچھڑوں کا حق مارنے اور مظالم کرنے میں بی جے پی اور کانگریس دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔مایاوتی نے منگل کو ایک کے بعد ایک لگاتار چار ٹوئٹ کر کے بی جے پی حکومت پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر و ان کے کروڑوں استحصال زدہ متاثرین پیروکاروں کا پورے اقتدار کے دوران نظر انداز و استحصال کرتے رہنے کے بعد اب اسمبلی انتخابات کے نزدیک یوپی بی جے پی حکومت کے ذریعہ بابا صاحب کے نام پر کلچرل سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنا یہ سب کھلا چھلاوا نہیں تو کیا ہے۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ’’بی ایس پی بابا صاحب ڈاکٹر امبیدکر کے نام پر کوئی مرکز وغیرہ بنانے کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن اب انتخابی مفاد کے لئے یہ سب کرنا سخت چھلاوا ہے۔ یوپی حکومت اگر یہ کام پہلے کرلیتی تو صدر جمہوریہ آج اس سنٹر کا سنگ بنیاد نہیں بلکہ افتتاح کر رہے ہوتے تو یہ بہتر ہوتا۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ’اس قسم کے چھلاوے و ناٹک بازی کے معاملے میں چاہے بی جے پی کی حکومت ہو یا ایس پی یا کانگریس وغیرہ کی، کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔ بلکہ دلتوں و پسماندہ طبقات وغیرہ کا حق مارنے و ان پر ناانصافی مظالم وغیرہ کے معاملے میں وہ ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں جو اک دم واضح اور کافی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اسی کا نتیجہ ہے کہ دلت وپسماندہ طبقات کے لئے ریزرو لاکھوں سرکاری اسامیاں ابھی بھی خالی پڑی ہیں اور ان کے سنتوں، گرووں و عظیم شخصیات کے نام پر یوپی میں بی ایس پی حکومت کے ذریعہ تعمیرشدہ عالمی سطح کے شاندار مقامات و پارکوں وغیرہ کی پوری طرح سے نظر اندازی ایس پی میعاد کار سے ہی لگاتار جاری ہے جو کافی شرمناک ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے آج لوک بھون سے عیش باغ میں مجوزہ ڈاکٹر بھیم راو امبیدکر کلچرل سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی پر روشنی ڈالا۔