الیکشن کمیشن ایشیائی علاقائی فورم کی ورچوئل میٹنگ کی میز بانی کرے گا

سرینگر// بھارت کا الیکشن کمیشن 11 اگست 2022 کو نرواچن سدن میں چناو کو سب کی شمولیت والا، قابل رسائی ا ور شراکت پر مبنی بنانے کے موضوع سے متعلق ایشیائی علاقائی فورم کی ایک ورچوئل میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ یہ علاقائی فورم میٹنگ جمہوریت کے لئے عالمی چوٹی کانفرنس کا ایک پیش خیمہ ہے جس کی میزبانی آئندہ ماہ میکسیکو کا نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کرے گا۔ عالمی چوٹی کانفرنس اور علاقائی فورموں کی میٹنگوں کا مقصد دنیا کے انتخابی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تال میل پیدا کرنا ہے اور دنیا میں انتخابی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے دانشوروں اور اداروں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ہندوستان کے اعلی چناو کمشنرراجیو کمار اور ا نتخابی کمشنر انوپ چندرپانڈے ، ایشن علاقائی فورم کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس میں میکسیکو، ماریشش، فلیپن، نیپال، ازبیکستان،مالدیپ کے انتخاب کا بندوبست کرنے والے اداروں کے علاوہ بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے نمائندے ، عالمی انتخابی اداروں کی ایسوسی ایشن اور ا نتخابی نظام کیلئے بین الاقوامی فاونڈیشن کے نمائندے شرکت کریں گے۔اس ا یشین علاقائی فورم کانفرنس کے دو ا جلاس ہوں گے، پہلا اجلاس جامع چناو دور دراز کے علاقوں میں نوجوانوں ، صنف اور شہریوں کی شرکت کو بڑھان سے متعلق ہوگا جس کی مشترکہ صدارت ماریشش اورنیپال کے اعلی چناو کمشنر کریں گے۔ ا س اجلاس میں سی او ایم ای ایل ای سی فلیپائن اورانرنیشنل آئی ڈی ا ی اے اور ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے – ڈبلیو ای بی) کے نمائندے ہوں گے۔دوسرا اجلاس قابل رسائی چناو معذوروں اورسینئر سٹیزن یعنی بزرگوں کی شرکت کو بڑھانے سے متعلق ہوگا۔ اس دوسرے اجلاس کی صدارت سی او ایم ای ایل ای سی ، فلپائن اور ازبکستان کے سی ای سی کریں گے۔ اوراس میں نیپال اورمالدیپ کے علاوہ آئی ایف ای ایس (ایشیا ، بحرالکاہل ) کے چناو کمیشن نمائندگی کریں گے۔جمہوریت کے لئے اس عالمی چوٹی کانفرنس کے حصے کے طور پانچ علاقائی فورمس جن میں افریقہ، امریکہ ، ایشیا، یوروپ اورعرب ممالک شامل ہیں، تیار کئے گئے ہیں۔