سری نگر//حکومت نے سال2018میں میونسپل وپنچایتی انتخابات کی ڈیوٹی دینے والے ملازمین کوبطورالیکشن ڈیوٹی معاوضے کو دی جانے والی ایک ماہ کی تنخواہ واپس وصول کرنے کاحکم جاری کردیاہے ،جو43کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔کشمیرنیوزسروس کے مطابق کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )کی جانب سے جاری ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 987-JK(GAD) بتاریخ 23ستمبر2021میں کہاگیا ہے کہ سال 2018میں جن ملازمین نے میونسپل یاپنچایتی یاکہ دونوں انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی دی ،اوراُن کے حق میں بطورالیکشن ڈیوٹی معاوضے کے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ منظور اورواگزار کی گئی ،اُن سبھی ملازمین سے الیکشن ڈیوٹی کے عوض وصول کردہ رقم واپس وصول کی جائیگی ۔تازہ گورنمنٹ آرڈرمیں 31اگست2018کواُسوقت کی انتظامی کونسل نے ایک فیصلے زیرنمبر55/10/2018کی روشنی میںجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 20دسمبر2018کوجاری کردہ اپنے ایک آرڈرزیرنمبر1789-GADآف2018کے تحت میونسپل و پنچایت انتخابات2018 یادونوںکیلئے تعینات ملازمین کے حق میں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ معاوضہ کی منظوری دی۔جبکہ ، اُس وقت کے ریاست بھر میں ڈی ڈی اوئوز نے مذکورہ سرکاری حکم کی تشریح کے مطابق ملازمین کے حق میں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ نکالی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے تازہ آرڈرمیں کہاگیا ہے کہ پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل ، جمو ں وکشمیر نے سابقہ ریاستی حکومت کے ان ملازمین کے حق میں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ لیتے ہوئے مختلف الاؤنسز کی منظوری کے بارے میں وضاحت مانگی ، کیونکہ بہت سے ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ افسران نے حکومتی حکم نامہ کی روشنی الاؤنس بشمولHRA،CCAوغیرہ کی طرح تنخواہ کے ایک حصے کے طور پر ادا کئے۔جبکہ ، اس معاملے کی محکمہ میں جانچ کی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ جے اینڈکے سول سروسز ریگولیشنز (جلد1) کے آرٹیکل 27 (بی) کے مطابق ، تنخواہ کی تعریف میں مقامی الاؤنس،HRA، ڈیپوٹیشن الاؤنس ، ٹریولنگ الاؤنس وغیرہ شامل نہیں ہیں،جوکہ متعلقہ ملازمین کے حق میں بطور الاؤنسز کی اداء کی گئی تھی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آرڈرمیں کہاہے کہ یہ ادائیگی غلط طریقے سے عمل میں لائی گئی ، اور اس کے نتیجے میں 43.29کروڑ روپے جو ان افسران،عہدیداروں سے اور ان ملازمین سے بھی وصول کرنے کی ضرورت ہے جو اس دوران ملازمت سے فارغ ہوئے۔ آرڈرمیں مزیدکہاگیا ہے کہ اب چنانچہ ، اوپر بیان کردہ پس منظر کی روشنی میں ، یہ حکم دیا گیا ہے کہ میونسپل پنچایت انتخابات2018 کے انعقاد سے وابستہ کسی بھی ملازم کو اضافی رقم ادا کی جائے ، جو کہ تنخواہ کی تعریف کے مطابق نہیں ہے جے اینڈکے سول سروسز ریگولیشنز (جلد1) کے آرٹیکل27 (بی) کو فوری طور پر ان ملازمین وپنشنرز سے متعلقہ ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز،ٹریڑری آفیسرز کی طرف سے وصول کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )نے آرڈرکے آخرمیں لکھاہے کہ یہ حکم لیفٹنٹ گورنرکی جانب سے جاری کیاگیا ہے ۔










