accident

الوادع ہوئے سال کے دورا ن صوبہ کشمیرمیں ٹریفک حادثات میں پندرہ فیصد اور اموات میںبائیس فیصد کی کمی

شروع ہونے والے سال کے دوران حادثات کوروکنے ٹریفک قوانین پرعمل کرانے اور انسانی جانیں بچانے کے لئے محکمہ متحرک رہے گا/ایس ایس پی ٹریفک

سرینگر/اے پی آئی// ٹریفک حادثات اور انسانی جانیں ضائع ہونے میں کمی ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر نے کہاکہ سال 2026کے دوران ٹریفک قوانین پرعمل کرانے حادثات اور موات کوروکنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائے گے۔ گزرنے والے سال کے دوران ذررائع ابلاغ پولیس این سی سی اسکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلاب اور سیول انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین پرعمل کرانے کی مہم کوتعاون فراہم کرنے پرتمام اداروں طلاب ذررائع ابلاغ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رانگ پارکننگ میں کمی کے اشارے مل رہے ہے جوٹریفک جام کی بنیادی وجہ ہوا کرتی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق سال 2025کے اختتام کے موقعے پرصوبہ کشمیر میں ٹریفک حادثات اور ٹریفک قوانین پر عمل کرانے اور محکمہ کی کا رکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک رولر نے کہاکہ پندرہ فیصد ٹریفک حادثات اور بائیس فیصد انسانی جانیں ضائع ہونے میں کمی آئی ہے ۔سال 2024کے دوران ایک ہزار 729حادثات کشمیرمیں پیش ا ٓئے۔279افرا دکی جانیں ضائع ہوئی اور 2398افراد زخمی ہوئیں ۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا سال 2025کے دوران صرف 2025 میں 210افرا دکی جانیںضائع ہوئیں، اموات میں بالترتیب پندرہ اور بائیس فیصدی کی کمی واقع ہوئی جوٹریفک محکمہ کی بہترکا رکردگی کامنہ بولاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاٹریفک محکمہ نے حادثات کوروکنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانونی چارہ جوئی جن میںچالان کاٹنے موقعے پرجرمانہ وصول کرنے کی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ۔انہوںنے کہاکہ صوبہ کشمیرمیں ٹریفک حادثات اور انسانی جانیں ضائع ہونے میں جہاں ٹریفک محکمہ نے اپنی بہتر کا رکردگی کا مظاہراہ کیاوہی میونسپل اداروں سیول انتظامیہ جموںو کشمیر پولیس طلاب ،این سی سی ،این جی اوز نے بھر پور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہاتیس فیصد سپنڈ کرنے والوں کوٹریفک محکمہ نے کونسلنگ کی اس طرح انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئی ۔انہوں نے ٹریفک قوانین پرعمل کرانے کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران مختلف اداروں ،طلاب ،ذررائع ابلاغ کاشکریہ اد اکرتے ہوئے کہا اُمیدہے کہ 2026اقوامی عالم کے لئے بالعموم اور جموںو کشمیرکے لئے بالخصوص نیک تمنائیں خواہشات امن ترقی اور خوشحالی کاسال ثابت ہو۔ہم امیدکرتے ہیں جس طرح سے ذررائع ابلاغ اور دوسرے اداروں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیاانسانی ضانیں ضائع ہونے اور ٹریفک حادثات کوروکنے کے لئے تعاون فراہم کیا اورٹریفک قوانین پرعمل کرانے میں پہلے پائیدان پرلانے میں کامیاب ہونگے ۔