افغانستان کی صورتحال کاپل پل جائزہ لے رہے ہے /لیفٹننٹ جنرل جے ایس ڈھلوں

سرینگر/اے پی آ ئی / /جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ بھارت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے خطے کی صورتحال پرنظر بنائے ہوئے اور افغانستان کے موجودہ صورتحال کابغور جائزہ لے رہے ہے ملک کی سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق فوج کے ایک اعلیٰ افسر لیفٹننٹ جنرل جے ایس ڈھلوں نے جموںو کشمیر میں عسکریت کے خلاف جنگ جاری رکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر میں عسکریت کوجڑسے اُکھاڑپھینک دینے کیلئے کسی بھی طرح کادقیقہ نہیں فروگزاشت کیاجائیگا اور نہ ہی عسکریت کومزیدپنپنے کاموقع فراہم کیاجائیگا ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں امن قائم کرنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے اور عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کافوج نے پہلے ہی جو ارادہ ظاہر کیاہے اس میں کسی بھی طرح کی لچک نہیں آ سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیرمیں عسکریت دن بدن کمزور پڑتی جارہی ہے اور ہم امیدکرتے ہے کہ جموں وکشمیرمیں ملی ٹینسی کاضرور خاتمہ ہوگا اور مرکزی زیر انتظام علاقے میںپوری طرح سے امن قائم ہوگا۔دراندازی کو مکمل طور پناکام بناے کاعندیہ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فی الحال پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدیں خاموش ہے اگر چہ پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں لانچنگ پوئیٹوں پر عسکریت پسنداس طرف آنے کے فراق میں ہے تاہم حدمتارکہ ا ور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج متحرک ہے اور عسکریت پسندوں کی دراندازی کوہر وقت ناکام بنایاجارہاہے ۔ جے ایس ڈھلوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاملات کومزاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ بارہویں دور کے بات چیت کے دوران فوجی انخلاء کے سلسلے میں جوفیصلہ لیاگیاہے اس پر چین من و عن عمل کریگا ۔جے ایس ڈھلوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار بیٹھاہے ملک کی سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے افغانستان کی صورتحال کابر پور جائزہ لے رہے ہے ۔