افغانستان محور ،5.8 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جموں کشمیر کے لوگوں میں خوف و دہشت ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر///وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی جمعرات کو شدیدزلزلہ محسوس کیاگیاجس کامحور افغانستان بتایاجارہاہے جہاں اس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.8رہی ہے ۔ادھر وادی میں زلزلہ کی وجہ سے لوگوں میںخوف و دہشت پھیل گیاتاہم کہیں پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات کی دوپہرزلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ ارضیات کے مطابق اس کا محور افغانستان تھا اور افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقے میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، 28 نومبر کو شام 4 بجکر 19 منٹ پر افغانستان-تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز 71.32°E طول بلد اور 36.62°N عرض البلد کے ساتھ 209 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کا مرکز 71.32°E طول بلد اور 36.62°N عرض البلد کے ساتھ 209 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔جموں و کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔