omar abdullah and mehbooba mufti

افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ:عمرعبداللہ،صورتحال انتہائی پریشان کن:محبوبہ مفتی

سری نگر//سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں دو اساتذہ کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ’ سری نگر سے ایک بار پھر انتہائی افسوس ناک خبرآرہی ہے۔ ایک بار پھر ٹارگیٹ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس وقت عید گاہ علاقے میں قائم ایک سرکاری اسکول کے دو اساتذہ نشانہ بنائے گئے ہیں‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھاکہ اس انسانیت سوز واقعے کی مذمت کو الفاظ کے سانچے میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے، میں متوفین کے روحوں کے سکون کے لئے دست بدعا ہوں۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دو اساتذہ کی ہلاکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جہاں اب ایک اقلیتی فرقہ تازہ ٹارگیٹ ہے۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھاکہ حکومت ہند کے نیا کشمیر بنانے کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ان (حکومت ہند) کا واحد مقصد کو کشمیر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنا ہے۔