افتتاحی تقریب سے قبل بائیڈن کی ٹرمپ کیلئے ’ٹی پارٹی ‘

افتتاحی تقریب سے قبل بائیڈن کی ٹرمپ کیلئے ’ٹی پارٹی ‘

واشنگٹن: سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہم منصب نو منتخب ڈونالڈ ٹرمپ کا پیر کو سرکاری افتتاحی تقریب سے قبل چائے کیلئے وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر نئے صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔دونوں فریقین نے سرخ قالین پر مبارکبادوں کا تبادلہ کیا، جہاں چائے اور کافی پر نجی ملاقات سے قبل ان کی تصویر کشی کی گئی۔بائیڈن نے کار سے باہر نکلنے کے بعد ٹرمپ سے ” ہاؤس میں خوش آمدید”کہا۔ بائیڈن نے ٹرمپ کا بازو پکڑا اور ان کے ساتھ محل میں گئے۔ٹرمپ نے پیر کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔پہلے ان کی حلف برداری کیپیٹل ہل کے سامنے ہونی تھی لیکن شدید سردی کی وجہ سے اسے کیپیٹل کے اندر ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ توانائی سے لے کر امیگریشن تک کے مسائل پر آج ایک سلسلہ وار ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس معاملے سے واقف دو افراد نے بتایا کہ اس طرح کے 100 سے زیادہ احکامات اور ہدایات پہلے دن سے جاری کی جا سکتی ہیں جسے اندرونی طور پر ایک “صدمہ اور خوف” کی کوشش کے طور پر جانا جاتا ہے۔