80 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ

اعلیٰ افسران آمدنی اور جائیداد کاگوشوارہ جمع کرنے میں ناکام

سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے اسبات کا سنجیدہ نوٹ لیا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامی میں اہم عہدوں پر فائز147چھوٹے بڑے افسران سالانہ کارکردگی رپورٹس (اے پی آر) برائے سال 2020-2021آن لائن جمع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اب حکومت نے تساہل پسندی کے مرتکب افسران کومتعلقہ کارکردگی رپورٹس31،اگست تک جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی ہے ،اورجوکوئی بھی افسر حمتی تاریخ تک سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرنے میں ناکام رہے گا،اُس کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں سرکاری ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ ایل جی انتظامیہ نے اسبات کاسنجیدہ نوٹس لیاہے کہ آخری تاریخ میں محض 4دن باقی رہنے کے باوجود ابتک جموں وکشمیر کے147افسران سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ان عہدیداروں کو ایک احتیاطی مگرانتباہی نوٹ بھیجا ہے اور اُنہیں 31 اگست2021 تک یا اس سے پہلے سالانہ کارکردگی رپورٹس( اے پی آر) جمع کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگرچہ سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرنے میں ناکام افسران کی اکثریت تحصیلدار اور بلاک ترقیاتی افسروںکی ہے ، لیکن ان میں سے کچھ میں ڈپٹی کمشنرز کے کیڈر کے افسران ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسپیشل سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ، ضلعی سطح کے افسران ، اسسٹنٹ کمیشنر ریونیو اورسب ڈویژنل مجسٹریٹ کیساتھ ساتھ جوائنٹ ڈائریکٹرز اور آر ٹی ائو بھی شامل ہیں۔کمشنرسیکریٹری حکومت ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، منوج کمار دویدی نے جمعرات کوجاری ایک حکم میں کہا ہے کہ عہدیداروں یعنی سرکاری افسراںکے سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کے عمل کیلئے مقررہ ٹائم لائن میں توسیع کے باوجود ، 147 جے کے اے ایس افسران نے عمل مکمل کرنے کے لیے اپنی خودتشخیصی رپورٹ پیش نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ ان افسران کی جانب سے غیر سنجیدگی جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹ یعنی اے پی آر داخل کرنے کے آن لائن موڈ میں منتقل ہونے کے عمل میں رکائوٹ بن سکتی ہے ۔کمشنرسیکریٹری حکومت ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، منوج کمار دویدی کے مطابق غیرسنجیدگی کے مرتکب147 افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 31 اگست ، 2021تک’چڑیاپلیٹ فارم‘ پر سالانہ کارکردگی رپورٹ کی خود تشخیص مکمل کریں اور عدم تعمیل کی صورت میں سالانہ کارکردگی کو اگلی اتھارٹی کو روانہ کیا جائے گا جو اس طرح کے معاملات سے اے پی آر گائیڈ لائنز کے پیرا 111 (1) کے مطابق گورنمنٹ آرڈر نمبر1311(GAD) آف2001 بتاریخ9 ستمبر2001کے تحت نمٹیں گے۔ 2021کے سابقہ حکومتی حکم نمبر 581-JK(GAD)بتاریخ6جولائی2021کا حوالہ دیتے ہوئے ، منوج کماردویدی نے کہا کہ جے اینڈ کے ‘ سپیرو پلیٹ فارم ‘پر سالانہ کارکردگی رپورٹوں2020-21 کی آن لائن خودتشخیص کردہ رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ کووڈ19صورتحال کے پیش نظر اب 31اگست مقررکی گئی ہے لیکن بہت سے افسران اب تک اسے جمع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے ہر افسروہلکار کے کام اور طرز عمل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کو مناسب طریقے سے برقرار رکھا جائے۔ سالانہ کرکردگی رپورٹ کوہر صورت میں قبول کرنے والے اتھارٹی کی طرف سے برقرار رکھا جائے گا اور جہاں قبول کرنے کی اتھارٹی وزیر ہے ، اسے متعلقہ انتظامی محکمہ کی طرف سے برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سیکرٹریز ایک مطبوعہ فارم پر محکموں کے سربراہوں سے بیانات حاصل کریں گے ، ان افسران کے نام ظاہر کریں گے جن کے حوالے سے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ، ان رپورٹس کاجائزہ لیا جائیگا اورپھران کو قبول کیا جائیگا اور اس عمل کی وقتا فوقتا نگرانی کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ محکمہ کے تمام عہدیداروں کے حوالے سے APRتحریری ، جائزہ اور قبول کیے جاتے ہیں۔