بہتر انتظامیہ اورمعیار زندگی میں آسانی حکومت کی اولین ترجیح//وزیرِ اعظم مودی
سرینگر/ یو این ایس / وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کا اصلاحاتی سفر آئندہ دنوں میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا** کیونکہ حکومت عام شہریوں کے لیے معیار ذندگی میں بہتریبنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی حکومت کی اصلاحاتی اقدامات سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری ایک سلسلہ وار پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے نے کہا،’’ہماری حکومت ایز آف لیونگ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یہ پوسٹس اس سمت میں ہمارے اقدامات کی مثالیں پیش کرتی ہیں۔ آنے والے وقت میں ہماری اصلاحاتی رفتار مزید تیز ہوگی۔‘‘یو این ایس کے مطابق مرکزی حکومت نے ریفارم ان ایکشن اور بہتر انتظامیہ کے تحت جاری پوسٹس میں کہا کہ اصلاحات کا اصل امتحان یہ ہے کہ آیا وہ عوام کے لیے دباؤ کم کرتی ہیں یا نہیں، اورسال 2025 میں حکمرانی کے انداز میں ایک واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی، جہاں اصلاحات کو پیچیدگی کے بجائے نتائج سے جوڑا گیا۔پوسٹس کے مطابقسادہ ٹیکس قوانین، تیز تر تنازعات کا حل، جدید لیبر کوڈز اور غیر فوجداری نوعیت کی تعمیل نے شہریوں اور کاروباری طبقے دونوں کے لیے رکاوٹیں کم کیں۔ حکومت نے اعتماد، پیش گوئی اور طویل مدتی ترقی کو پالیسی کا مرکز بنایا، جس کے مثبت اثرات روزمرہ زندگی میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔حکومت کے مطابق لاکھوں بھارتیوں کو ٹیکس ریلیف کا حقیقی فائدہ ملا ہے، جہاں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس سے متوسط طبقے کو زیادہ بچت، سرمایہ کاری اور اخراجات میں سہولت حاصل ہوئی ہے۔پوسٹس میں کہا گیا کہانکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے ذریعے تعمیلی نظام کو سادہ بنایا گیا ہے، جس سے براہِ راست ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اور وضاحت آئی ہے اور اسے موجودہ دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ایم ایس ایم ایز سے متعلق اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرمایہ کاری اور ٹرن اوور کی حدوں میں اضافہ سے چھوٹے کاروبار اب مراعات سے محروم ہوئے بغیر وسعت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے اور مقامی صنعت کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے کہا کہ دیہی روزگار اسکیموں کے تحت اب صرف اجرت ہی نہیں بلکہ دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی جا رہی ہے، جس سے دیہی معیشت اور معاشی خود انحصاری کو فروغ مل رہا ہے۔یو این ایس کے مطابق لیبر قوانین کے حوالے سے کہا گیا کہ 29 قوانین کو چار جامع لیبر کوڈز میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے مزدوروں کے حقوق واضح ہوئے ہیں اور تعمیل کا عمل آسان ہوا ہے، جبکہ خواتین کو زچگی اور ورک پلیس تحفظ کی بہتر ضمانت ملی ہے۔حکومت کے مطابق جی ایس ٹی نظام کو بھی مزید سادہ بنایا گیا ہے، جس میں ٹیکس سلیبس، رجسٹریشن، خودکار عمل اور تیز ریفنڈ شامل ہیں۔ اس کے مثبت اثرات دیوالی پر 6.05 ٹریلین روپے کی ریکارڈ فروخت اور گزشتہ ایک دہائی کی مضبوط ترین نوراتری خریداری کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔مزید کہا گیا کہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز کو معقول بنانے سے صنعتوں پر تعمیلی اخراجات کم ہوئے ہیں، جس سے بھارتی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بن رہی ہیں۔حکومت نے یہ بھی بتایا کہ چھوٹی کمپنیوں کی تعریف میں توسیع کے بعد اب 100 کروڑ روپے تک کے ٹرن اوور والی کمپنیاں کم تعمیلی بوجھ کے ساتھ جدت، توسیع اور ترقی پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں۔










