اقتصادی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے لوگوں نےبتایا کہ لاک ڈاون اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہنے کی وجہ سے معاشی حالت کافی ابتر ہوئی ہے اور خریدوفروخت کی سکت لوگوں میں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سرسوں تیل ،نمکین چائے ،ہلدی ،مرچ ودیگر مصالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں روز مرہ کی ضرورت ہیںاور ہر خاص وعام ان اشیائے کو استعمال کرنے پر مجبور ہے کیونکہ پکوان انہی چیزوںپر تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیمتیں آسمان کو اب چھورہی ہیں اور کہا کہ دائمی مریض تسلسل کے ساتھ مخصوص ادویات لیتے ہیں اور ان ادویات پر ان مریضوں کی زندگی منحصر ہے لیکن ان ادویات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ مریض یا ان کے افراد خانہ میں سے ذمہ دار ان ادویات کو فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ہے ۔ان کے بقول ادویات کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ان کیلئے بارگراں ثابت ہوتا ہے کیونکہ مسلسل لاک ڈاون اور نامساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت مالی بدحالی کے شکار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اشیائے خوردنی اورادویات کی قیمتوں میں اعتدال برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں لوگ زندگی بسر کرسکیں گے ۔
مغربی ایشیا کی صورتحال تشویشناک، معیشت اور عوام پر منفی اثرات
نریندر مودی کا تاریخی ریکارڈ
وادی میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں، 15 دن کا وافر ذخیرہ موجود
کشمیر سے امداد پر ایران کا شکریہ، سفارتخانے کا جذباتی پیغام
مرکز نے جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
لیفٹیننٹ گورنرنے صوبہ جموں کے دہشت گردی متاثرین کے اہل خانہ کو تقرری نامے سونپے
میگا آدھار ایم بی یو ڈرائیو2.0 جموں وکشمیر بھر میں شروع
جسٹس جاوید اِقبال وانی کی سبکدوشی پرفل کورٹ ریفرنس کا اِنعقاد
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف بڑا ایکشن، 350 ایس او جی اہلکار تعینات
جموں و کشمیر میں تازہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ،برف و باراں کی پیشگوئی










