اسپین میں بھی پیگاسس، وزیراعظم اور وزیر دفاع کے فون ٹیپ کئے گئے

اسپین میں بھی پیگاسس، وزیراعظم اور وزیر دفاع کے فون ٹیپ کئے گئے

اسپین کے ایک افسر نے دعوی کیا کہ پیگاسس نظام کے ذریعہ وزیراعظم پیڈرو سانچیج اور وزیردفاع مارگریٹا رابلس کے موبائل ٹیپ کئے گئے تھے۔
اسپین کے صدر کے دفتر کے وزیر فیلکس بولانوس نے سرکاری ترجمان ایسابیل روڈریگیج کے ساتھ پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اسپینش نیشنل کرپٹولاجک سینٹر کی دو تکنیکی رپورٹوں کے مطابق، وزیراعظم اور وزیردفاع کے فون پیگاسس نظام کا استعمال کرکے ’غیرقانونی ‘طریقے سے باہر سنے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیڈرو سانچیج کے فون کی مئی 2021 میں جاسوسی کی کوشش ہوئی تھی۔وہیں وزیردفاع مارگریٹا رابلس کے فون کی ایک مہینے بعد جاسوسی کی رپورٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بے حد نازک معاملہ ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی لوگ دراندازی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع عدلیہ کو دے دی گئی ہے جس سے پوری جانچ کے بعد سچائی سامنے آسکے۔