’اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا اور نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں‘، 30سالوں کا ریکارڈ ٹوٹتے ہی کانگریس ہوئی حملہ آور

’اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو رہا اور نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں‘، 30سالوں کا ریکارڈ ٹوٹتے ہی کانگریس ہوئی حملہ آور

ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک میم میں پی ایم مودی کو آج کے اخبارات کی سرخیاں دکھائی گئی ہیں جس میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ اس تصویر میں نیچے پی ایم مودی منھ زمین کی طرف گھمائے سوئے ہوئے ہیں اور ان سے کہا جا رہا ہے ’اب تو نیند سے جاگو‘۔