modi 2

اسٹاٹ اپ انڈیا اب ایک انقلاب کی صورت اختیار کرچکا ہے

نوجوان نوکریوں کے متلاشی نہیں بلکہ نئے روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل /وزیر اعظم

سرینگر/اے پی آئی// اسٹاٹ اپ انڈیا مشن کو ایک مکمل انقلاب قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی نوجوانوں اورع کاروبار کرنے والوں کیلئے اسٹاٹ اپ انڈیا ایک انقلاب بن چکا ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بے روزگاری ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور بھارت کو ترقی کے منزلوں ، اس سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوںنے اسٹاٹ اپ انڈیا پروگرام کے 10سال مکمل ہونے پر ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014میں صرف 4اسٹاٹ اپس سے شروع ہونے والا یہ ماحولیاتی نظام آج 125سے زائد ملٹیپل کمپنیوں تک پہنچ چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹا ت اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے اور ملک میں اسٹاٹ اپس کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسٹاٹ اپ انڈیا کی رفتار مسلسل تیز ہورہی ہے جہاں کمپنیاں آئی پی ائوز لارہی ہیں اور روزگار کے نئے مواقعے پیدا کررہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی نوجوان محض نوکری کے متلاشی نہیں بلکہ مسائل کے حل کرنے والے بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسٹاٹ اپ انڈیا آج ایک تحریک بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے 45فیصد اسٹاٹ اپس میں یا تو ایک خاتون ڈائریکٹر موجود ہے یا وہ شراکت دار کے طور پر شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس خطرہ کو مول لینے کے رجحان کو پہلے ناپسند کیا جاتا تھا وہ اب مرکزی دائرے میں شامل ہوچکا ہے ۔وزیر اعظم نے بھارتی اٹاٹ اپ بانیوں کے اعتماد اور بلند حوصلے کو قابل تعریف قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ جو خیالات پہلے غیر اہم یا حاشے پر سمجھے جاتے تھے وہ اب فیشن بن چکے ہیں۔