تل ابیب/ایجنسیز// ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرس تیزی سے کم ہورہے ہیں۔امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو بتایا کہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرس بہت کم رہ گئے۔ امریکہ ، اسرائیل کی کم انٹرسیپٹر صلاحیت سے مہینوں سے آگاہ ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے لبنان کی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی آدرائی نے کہا کہ جو بھی ٹرک ساحل کے ساتھ چلتا دیکھا جائے گا اسے نشانہ بنائیں گے۔










