تل ابیب/یو این آئی//اسرائیلی حکومت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ رہ گئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تہذیب اجڑنے کے لیے شادیانے بجانے کی تیاری کرنے والوں کے خواب ٹوٹ گئے۔اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے فیصلے سے حیران تھے، ہمیں آخری لمحات میں اپ ڈیٹس موصول ہوئیں، سب کچھ پہلے سے ہی طے شدہ لگتا تھا۔ اسرائیلی صحافی زیو روبنسٹین نیکہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد کوئی جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور سچ جانتی ہے، دنیا کے تمام F-35 تیل کے ایک بیرل کی قیمت پر نہیں جیت پائیں گے۔زیو روبنسٹین کا مزید کہنا تھا کہ ایران نامی تہذیب ٹرمپ سے 1500 سال پہلے موجود تھی اور اس کے بعد بھی 1500 سال باقی رہے گی۔
ٹرمپ نے جنگ بندی کو ’مکمل اور شاندار فتح ‘ قرار دیا
واشنگٹن/ ایجنسیز // خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے ’سو فیصد کامیابی‘ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہو سکا۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا مختلف اقسام کی سپلائیز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ خطے میں صورتحال کو مستحکم رکھا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرے گا، جسے ملک کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم اس کے طویل مدتی اثرات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ فریقین معاہدے کی شرائط پر کس حد تک عمل کرتے ہیں۔
امریکہ کو 10نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کردیا:ایران
تہران/ایجنسیز // ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔دوہفتے کی جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا، تجاویز میں امریکہ کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دیناشامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کیکنٹرول کو جاری رکھنیکی تجویزشامل ہے۔بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کوختم کرنا، سلامتی کونسل اوربورڈ آف گورنرزکی تمام قراردادوں کوختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کیانخلا کی تجویز شامل ہیں۔سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کیخلاف تمام اسلامی محاذوں پرجنگ بندی کو روکنیکی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کوبرقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نیجنگ کے خاتمہ کے لیے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا آغاز جمعہ 10 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔S/W
ٹرمپ ایران پر پیشرفت کیلئے بے چین ہیں : وینس
واشنگٹن / ایجنسیز // امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں، صدر ٹرمپ جنگ کے پْرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے، ایرانی ا?بنائے ہرمز کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں نے ایران پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے، ایران میں کچھ لوگوں نے جنگ بندی کو سراہا اور کچھ جھوٹ بول رہے ہیں۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھے اور امریکی مذاکراتی ٹیم کو ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کا کہا۔










