بنگلورو: چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے ریاست میں اردو اور کنڑ زبانوں کے فروغ کیلئے بجٹ الاٹمنٹ کے بارے میں سوشل میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کیلئے 100 کروڑ روپئے اور کنڑ کیلئے 32 کروڑ روپئے مختص کئے جانے کی باتیں ہورہی ہیں جو بالکلیہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ 2025-26ء کیلئے حکومت نے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کیلئے 34,438 کروڑ روپئے مختص کئے اور سماجی بہبود و دیگر محکمہ جات کے تحت آنے والے اسکولوں کیلئے 4,150 روپئے کی گنجائش رکھی۔ اس طرح کنڑ میڈیم کی تعلیم کیلئے جملہ 38,688 کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔










