احمد آباد ٹیسٹ: وراٹ کوہلی نے ختم کیا 3 سال کا انتظار، آسٹریلیا کے خلاف بنائی 28ویں ٹیسٹ سنچری

احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی ہے اور تین سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 28ویں سنچری اسکور کی۔ کوہلی نے آخری ٹیسٹ سنچری 22 نومبر 2019 کو بنائی تھی۔وراٹ کوہلی نے احمد آباد ٹیسٹ میں ایک ایسے وقت میں سنچری بنائی ہے جب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا ٹکٹ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیم انڈیا کو مشکل سے نکالا ہے۔ وراٹ نے 41 اننگز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری مکمل کی ہے۔ اس اننگز میں اب تک وہ 243 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا چکے ہیں۔ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے باز: سچن تندولکر – 200 میچز، 51 سنچریاں۔ راہل دراوڑ – 163 میچز، 36 سنچریاں، سنیل گواسکر – 125 میچز، 34 سنچریاں، وراٹ کوہلی – 108 میچز، 28 سنچریاں۔