آسٹریلیائی وزیر کرس کا اگلے ہفتہ دورہ ہند

کینبرا/آئی اے این ایس// آسٹریلیا کے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کرس بووین اس ہفتے ہندوستان اور چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اہم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ پہلی قابلِ تجدید توانائی شراکت داری وزارتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔آسٹریلیائی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و توانائی کے پیرکے روز جاری کردہ بیان کے مطابق نئی دہلی میں وزیر بووین ہندوستانی اور آسٹریلیائی نمائندوں سے متعدد ملاقاتیں کریں گے، جن میں ہندوستان کے وزیر پرہلاد جوشی (وزیر برائے نئی اور قابل تجدید توانائی و وزیر برائے امورِ صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم) بھی شامل ہوں گے، تاکہ پہلی قابل تجدید توانائی شراکت داری وزارتی اجلاس منعقد کی جا سکے۔