آزاد صحافت متحرک جمہوریت کا سنگ بنیاد ،ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے

آزاد صحافت متحرک جمہوریت کا سنگ بنیاد ،ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے

عالمی یوم صحافت پر وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے طاقت سے سچ بولنے والے صحافیوں کی تعریف کی

سرینگر // عالمی یوم صحافت پر سچ بولنے والے صحافیوں کی تعزیف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آزاد صحافت کو متحرک جمہوریت کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ’’طاقت سے سچ بولنے والے صحافیوں کی ہمت اور عزم‘‘کی تعریف کی۔آزاد پریس کو متحرک جمہوریت کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے، عمرعبد اللہ نے کہا‘‘ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے۔ ‘‘ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے لکھا’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر، ہم ان صحافیوں کی ہمت اور عزم کا احترام کرتے ہیں جو طاقت سے سچ بولتے ہیں۔ – ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے‘‘۔عمر نے کہا، ’’ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے‘‘۔