اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے مبارکباد پیغام میں لکھا ہے کہ “ہمارے لیے آزادی صرف ایک لفظ نہیں – آئینی اور جمہوری اقدار میں پیرویا ہوا ہمارا سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ہے۔” راہل گاندھی نے ‘یوم آزادی’ پر بات کرتے ہوئے آگے لکھا ہے کہ “یہ طاقت ہے اظہار خیال کی، صلاحیت ہے سچ بولنے کی اور امید ہے خواب کو پورا کرنے کی۔”
غور طلب رہے کہ یوم آزادی سے ایک دن قبل کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے اس ملاقات کی جانکاری دی۔ صدر دفتر نے بھی اس سلسلے میں ‘ایکس’ پر پوسٹ میں کہا “لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔” لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے رہنما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راہل گاندھی نے پہلی مرتبہ صدرجمہوریہ سے ملاقات کی ہے۔










