آر ڈِی ڈِی وینڈرز ایسو سی ایشن کے وفد کی وزیر جاوید ڈار سے ملاقات

آر ڈِی ڈِی وینڈرز ایسو سی ایشن کے وفد کی وزیر جاوید ڈار سے ملاقات

جموں//کشمیر آر ڈِی ڈِی وینڈرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے منگل کے روز وزیر برائے دیہی ترقی جاوید احمد ڈار سے ملاقات کی اور 2017ء سے 2020ء کے دوران وینڈرز کی طرف سے انجام دئے گئے کاموں کی زیرِ اَلتوأ ادائیگیوں کا مسئلہ اُٹھایا۔ دوران ملاقات وفد نے وزیر کو آگاہ کیا کہ مذکورہ مدت میں محکمہ دیہی ترقی کے مختلف منصوبوں کے تحت انجام دئیے گئے کاموں کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے وینڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اراکین وفد نے وزیر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور زیرِ اِلتوأ واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ طویل تاخیر کی وجہ سے بہت سے وینڈرزکو ما لی دباؤ کا سامنا ہے۔وزیر جاوید احمد ڈار نے وفد کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ اسے اٹھایا جائے گا۔