آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ونڈے بیٹرز میں ہندوستان کے شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسن چوتھے اور ویراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ محمد رضوان دو درجے بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ونڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ہندوستان کے کلدیپ یادیو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ونڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ان کھلاڑیوں نے حالیہ میاچس میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے ۔