آئی آئی ٹی ایف۔2025 کامیابی کے ساتھ اِختتام پذیر

آئی آئی ٹی ایف۔2025 کامیابی کے ساتھ اِختتام پذیر

جموں وکشمیر پویلین کو شرکأ اور وِزیٹروں سے شانداررسپانس ملا

نئی دہلی//جموں و کشمیر پویلین نے 44ویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)۔ 2025 میں ایک بہت کامیاب اِنعقاد کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جس میں تقریباً 13.50 کروڑ روپے کی فوری فروخت ہوئی اور شرکأ کے لئے زائد اَز 6000تجارتی روابط حاصل کئے گئے۔ یہ نتائج جموں و کشمیر کی متنوع مصنوعات، بشمول عالمی شہرت یافتہ ہینڈی کرافٹس، ہینڈلومز، زرعی اور باغبانی مصنوعات کے لئے مضبوط مارکیٹ کے ردِّعمل کو اُجاگر کرتے ہیںجبکہ خریداروں اور تجارتی وِزیٹروں میں خطے کی مصنوعات کے معیار، اصلیت اور مسابقتی صلاحیت پر بڑھتا ہوا اعتماد بھی ظاہر کرتے ہیں۔پچھلے ایڈیشنوں کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال کے پویلین کو مزید بہتر برانڈنگ اور جموں و کشمیر کی منفرد، وَن ڈِسٹرکٹ وَن پروڈکٹ(او ڈِی او پی) اور جی آئی سے تصدیق شدہ مصنوعات کی وسیع تشہیر کے ساتھ مضبوط کیا گیا۔ پرومویشنل ڈسپلے نہ صرف وینیو کے اندر بلکہ بیرونی اہم مقامات پر بھی نصب کئے گئے جس سے نمائش کی نمایاں طور پر زیادہ تشہیر ہوئی اور پورے میلے کے دوران بڑی تعداد میں متنوع ہجوم پویلین کی طرف متوجہ ہوا۔ اِس غیر معمولی توجہ نے پویلین کو ثقافت، تخلیقی صلاحیت اور تجارت کے ایک سرگرم مرکز میں تبدیل کر دیا جہاں ملکی و غیر ملکی وزیٹرز مسلسل آتے رہے۔ اِس مسلسل روابط نے کاریگروں، خواتین کاروباریوں، سٹارٹ اَپس، ایف پی اوز، ایس ایچ جیز اور کوآپریٹیو سوسائٹیز کے لئے اہم کاروباری مواقع فراہم کئے۔ خاطر خواہ فروخت اور وسیع کاروباری لیڈز سے توقع ہے کہ وہ دوبارہ آرڈرز، طویل مدتی خریدار۔فروخت کنندہ تعلقات اور اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ رَسائی میں تبدیل ہوں جس سے جموں و کشمیر میں آمدنی، روزگار اور جامع معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔سینئر حکام نے حصہ لینے والے محکموں، کارپوریشنوں اور شراکت دار ایجنسیوں کی مربوط کوششوں کو سراہا جنہوں نے ثقافت اور تجارت کو مؤثر انداز میں یکجا کرتے ہوئے ایک متحرک اور کاروبار دوست نمائش پیش کی۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے نمائش کنندگان کو لیڈز پر فالو اپ، آئندہ تجارتی میلہ جات میں شرکت اور اور وسیع تر برآمد ی ترقی اور مارکیٹ سے تعلق کے اقدامات کے ساتھ انضمام کے لئے مسلسل ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا تاکہ جموں و کشمیر کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو ایک قابلِ اعتماد سورسنگ مقام کے طور پر مزید مضبوط کیا جا سکے۔جموں و کشمیر پویلین میں مضبوط فروخت اور لیڈ جنریشن نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان جن میں کاریگر، خواتین کی قیادت میں چلنے والے ادارے، سٹارٹ اَپس، ایف پی اوز، ایس ایچ جیز اور کوآپریٹیو سوسائٹیز شامل ہیں،کو شامل کرنے کی مؤثر حکمتِ عملی کو بھی ثابت کیا۔ ان سب نے مل کر ملکی و غیر ملکی خریداروں کے لئے مصنوعات کی ایک جامع رینج پیش کی۔ ریٹیل وزیٹروں،بلک خریداروں، اِی کامرس پلیٹ فارموں اور ادارہ جاتی خریداروں کے حوصلہ اَفزا ردعمل سے امید کی جاتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں جموں و کشمیر کے مستندہینڈی کرافٹس، ہینڈ لومز، زرعی اور غذائی مصنوعات کے لئے بار بار آرڈرز، نئے مارکیٹ ٹائی اپس اور وسیع برانڈ ریکال میں تبدیلی ہوگی۔ جے کے ٹی پی او نے آئی آئی ٹی ایف ۔2026کی جانب دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر کی شرکت کو مزید بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے وہ زیادہ اور متنوع نمائش کنندگان کو شامل کرے گا، شعبہ وار نمائندگی کو وسیع کرے گا اور مارکیٹ کے نئے رُجحانات کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرے گا۔مستقبل کی کوششیں خریداروں تک بہتر رَسائی، مزید منظم بی ٹی بی میٹنگز، ڈیجیٹل و اِی ۔کامرس انضمام اور جموں و کشمیر کی منفرد قدر کی پیشکش کی مضبوط برانڈنگ پر مرکوز ہوں گی جس سے یہ یقینی بنایا جائے کہ پویلین نہ صرف موجودہ سال کی کارکردگی کو برقرار رکھے بلکہ اسے بھی بڑھا دے اور یونین ٹریٹری کے شراکت داروں کے لئے وسیع اور دیرپامارکیٹ کے مواقع پیدا کرے۔