SNOW

آئندہ 48گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں تھوڑی سی بہتری

جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ، صبح کے اوقات گہری دھند سے چلنے معمول کی زندگی میں کئی گھنٹوں تک خلل ہوئی

سرینگر // دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے باوجود وادی ، لداخ اور جموں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں تھوڑی سی بہتری ریکارڈ کی گی ہے ۔ وادی کشمیر میں صرف شہرہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی میں درج کیا گیا ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے جس دوران آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل میں سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔دن بھر ہلکی دھوپ نکلنے کے باعث سردیوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں کچھ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کشمیر میں 15اور 16نومبر کو موسمی صورتحال میں تبدیلی کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے16نومبر تک تک ہلکی سے درمیانی برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھرشہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔